سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ انتخابات میں چناو ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں؟ مجھے گرفتار کیا گیا تاکہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں، انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا، بلا جواز ہمارے کا غذات نامزدگی مسترد کیے گئے، میرے بھائی کےکاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں میرا شریک ملزم بنا دیا گیا۔
خیال رہے کہ فواد چوہدری جہلم میں ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کرپشن الزامات پر نیب کی حراست میں ہیں۔
Comments are closed.