جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دو خاندانوں کی پارٹیوں سے خلاصی حاصل کیے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، سراج الحق

accountability day

مردان:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا  ہے کہ  دو خاندانوں کی پارٹیوں سے خلاصی حاصل کیے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، 8فروری کو عوام اپنے ووٹ سے سیاسی مداریوں کا مستقبل ختم کردیں گے۔

ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسراج الحق نے کہاکہ  سابق برسراقتدار جماعتوں کی وجہ سے ملک 80ہزار ارب کا مقروض ہے، سالانہ پانچ ہزارارب کی کرپشن ہوتی ہے۔ ملک پر آئی ایم ایف،ورلڈ بنک کی پالیسیاں مسلط، عوام کے لیے سانس لینا بھی دشوار بنا دیا، دکانداراور تاجر پریشان ہیں،ان کا کاروبار ختم ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو حکومت ملی تو ہم انگریز کے دیے گئے نظام، موجودہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ، بیوروکریسی میں اصلاحات متعارف کرائیں گے،خواتین کیلئے الگ تعلیمی ادارے قائم کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کامیاب ہوکر غیر ترقیاتی اخراجات کا خاتمہ کریں گے، بچت کو یتیموں اور معذوروں کی کفالت پرخرچ ، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم عام کریں گے۔

انہوں نے کہا جماعت اسلامی ملک میں مالیاتی اداروں میں سود کا خاتمہ کرکے معیشت کو اسلام کے مروجہ اصولوں پر استوار کرے گی، حکمران اشرافیہ ایکسپوز ہوگئی، قوم سابق حکمرانوں کے جعلی دعوں سے تنگ آچکی ہے، ان کے پاس کارکردگی دکھانے کو کچھ بھی نہیں، یہ پھر جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.