بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری شاہ زین کی حکومت میں واپسی کیلئے پرامید

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے، 12 لوگوں نے پریس کانفرنس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسد عمر کی کل شاہ زین بگٹی سے ملاقات ہونی ہے،کسی پر کوئی قدغن نہیں ،فیصلے انہیں خودکرنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ سے ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدلتی رہے گی، مستقبل کیلئے بارگین ہوتی ہے، یہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’وہ جہاں بھی گیا لوٹا تو میرے پاس آیا بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی‘۔

خیال رہے کہ عدم اعتماد سے پہلے حکومت کو شدید دھچکا لگا ہے، حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی نے حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے بلوچستان شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.