بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری جیسے خود فریبی کا لشکر عمران خان کو بھی لے ڈوبے گا، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے فرعونیت صرف عمران خان میں نہیں بلکہ فواد چوہدری بھی دماغی توزن کھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شہید بھٹو سے کیا مقابلہ؟ کہاں راجہا بھوج کہاں گنگوا تیلی۔

وزیر بلدیات نے شہید ذولفقار علی بھٹو کے کارنامے گنواتے ہوئے کہا کہ اسلامک بم، اسلامک بینک، اسلامی سربراہی کانفرنس، 73 کا متفقہ آئین اور ایسے کئے کارنامے شہید بھٹو کے سر ہیں۔

کراچی تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے…

انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا کیا کارنامہ ہے؟ سیاسی ناکامی، معاشی تباہی اور اخلاقی پستی!

پی پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ جہاں تک شہرت کی بات ہے تو قائداعظم کے بعد اس خطے میں شہید بھٹو سے زیادہ کسی کو شہرت حاصل نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب شہید ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی تھی تو لوگوں نے ان سے محبت میں خود کو سوئیاں چبھوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ محب وطن لوگ کہتے ہیں وطن یا کفن لیکن پی ٹی آئی نے وطن دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں، فواد چوہدری جیسے خود فریبی کا لشکر نہ صرف خود سیاسی موت مرے گا بلکہ عمران خان کو بھی لے ڈوبے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.