وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری میڈیا پر ایسی باتیں کرتے ہیں جیسے ان کے دور اقتدار میں دودھ کی نہریں بہتی تھیں۔ اِن جیسے ارسطو اب بھاشن دینا بند کریں۔
ناصر حسین شاہ نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں تو نیپال کی کرنسی بھی ہماری کرنسی سے مضبوط تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے معیشت کا جو حشر کیا ایسی نااہلی کی مثال کہیں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود دالیں تک درآمد کر رہا ہے، آصف زرداری کے مشورے پر نئے بجٹ میں صنعت و زرعی شعبے کو اہمیت دی گئی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اتحادی حکومت کی کوشش ہے کہ زرعی اجناس میں ملک کو خود کفیل کر کے زرمبادلہ بچایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات وقت پر ہوں گے، اتحادی حکومت کو معیشت اور ملکی حالات ٹھیک کرنے ہیں۔
Comments are closed.