ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری چیف الیکشن کمشنر کے خلاف گھٹیا اور گمراہ کن پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں، چیف کے اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش پر کوئی خرچہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ کےلیے ایک پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پلاٹ پی ٹی آئی حکومت میں منسٹرز کالونی میں الاٹ کیا گیا تھا، رہائش گاہ کی تعمیر کےلیے کوئی رقم ریلیز نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ منظور شدہ پراجیکٹ ہے مگر الیکشن کمیشن نے فی الحال کینسل کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ تعمیر شروع بھی ہو تو گھر موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے دور میں مکمل نہیں ہوسکتا۔
Comments are closed.