بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری، آصف زرداری کی نااہلی، سماعت 23 فروری تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے دونوں کیسز کو یکجا کر کے سماعت کی۔

فیصل چوہدری کے وکیل نے کہاکہ معلوم ہوا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف درخواست گزار نے پٹیشن واپس لے لی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ سوال پوچھا تھا کہ منتخب افراد کے کیسز عدالت کیوں سنے؟ یہ ایک فرد نہیں، حلقے کے نمائندے ہوتے ہیں، عدالت آئینی اختیارکیوں استعمال کرے؟ اگر رکنِ اسمبلی سزا یافتہ نہیں تو عدالت کیس کیوں سنے؟ عدالت کو بھی تو پہلے انکوائری کرانی پڑے گی۔

پٹیشنر خرم شیر زمان کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کومعاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کہ رکنِ اسمبلی کے خلاف کیا کیا فورم موجود ہیں؟

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ سیاسی لڑائیاں کورٹ سے باہرہونی چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.