سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن 1799 میں شیر بنگال ٹیپو سلطان میسور میں اپنے قلعے کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی شہادت نے انگریزوں کے لیے ہندوستان کا دروازہ کھول دیا اور پھر غلامی نے ہندوستان کو جکڑ لیا۔ آج بھی ٹیپو سلطان کی تلوار اور لہو سے بھرا لباس گلاسگو کے ساتھ اسٹرلنگ کے قلعے میں رکھے ہیں۔
حقیقت میں ٹیپو سلطان بنگال سے نہیں میسور سے تھے، اور ان کی شہادت سے پہلے انگریز بنگال پر قبضہ کر کے ہندوستان میں اپنے پاؤں جما چکے تھے۔
کچھ لوگوں کی طرف سے غلطی کی نشاندہی کے بعد فواد چودھری نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
Comments are closed.