پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر کے تمام حلقوں میں نامزد امیدوار موجود ہیں، فواد چودھری چند حلقوں میں پیپلز پارٹی امیدواروں کا دعویٰ کرکے جھوٹ پھیلا رہے ہیں، انہوں نے اطلاعات کی بجائے پروپیگنڈے کی وزارت کا منصب سنبھال لیا ہے۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے امریکا جانے سے پی ٹی آئی کو تکلیف ہوئی ہے، ان کو تکلیف اس لیے ہوئی عمران خان کو امریکی صدر نے افغان مسئلے پر فون تک نہیں کیا۔
شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکا پر انگلی اٹھانے والے پہلے اسرائیل کے دورے کے الزام کی وضاحت کریں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو مظفرآباد اور باغ میں بھی جلسے کریں گے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جیسے 200 ارب ڈالر امریکا کے منہ پر مارے، ایسے ہی آصف زرداری سے 33 ارب روپے بھی وصول کرلیے۔
Comments are closed.