iligan philippines why do we worry about what others think filipina heart cupid dating singles good thai girl dating mett life xyxy latin friend finder be kind be sweet be a gentleman

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد عالم نے نامور کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین فواد عالم نے جمیکا ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنےکے ساتھ ہی ایشیاء کے نامور کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز شاندار سنچری اسکور کرنے والے فواد عالم ایشیا میں سب سے کم اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

قومی کرکٹر نے یہ اعزاز محض  22 اننگز میں حاصل کیا، ایشیاء کا کوئی کرکٹر 22 اننگز میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں ناکام رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے ہرارے ٹیسٹ…

بھارت کے چتیشور پجارا نے 5 سنچریاں 24 اننگز ، ساروو گنگولی اور سنیل گاواسکر نے 25 اننگز میں اسکور کیں۔

پاکستان کے یونس خان 5 ٹیسٹ سنچریاں 28 اننگز میں بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

جمیکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے شاندار سنچری اسکور کرنے والے فواد عالم کی ہر جانب تعریفیں ہیں۔

فواد عالم نے سری لنکا کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کی تھی، اس کے بعد انہیں ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا، 10 سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کیخلاف سنچری اسکور کی۔

گزشتہ روز انہوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی سنچری جڑ دی۔

اس سے قبل جمیکا ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم کا کہنا ہے کہ والدہ نے میچ سے پہلے کہا تھا کہ آج تم سینچری بناؤ گے، اللّٰہ جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔

جمیکا ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم کا کہنا ہے کہ والدہ نے میچ سے پہلے کہا تھا کہ آج تم سینچری بناؤ گے، اللّٰہ جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی سنچری اپنے والدین کے نام کرتا ہوں، میچ سے پہلے والدہ سے فون پر بات ہوئی تھی، والد کی بھی خواہش تھی کہ ویسٹ انڈیز میں سنچری اسکور کروں، ماں کی دعا ساتھ ہو تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.