hookup Wurtsboro NY free hookup sites usa st louis hookups reddit office hookup free amarillo hookups best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد عالم نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیا

دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری ہے، قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پریکٹس میچ کھیلےگا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری رہے گا۔

گزشتہ روز قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 گھنٹے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع کردیں۔

خیال رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز گال میں 16 جولائی سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.