بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں، بابراعظم

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دن کے آغاز میں باؤلرز کو پچ سے مدد مل رہی تھی، ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد فواد عالم نے بھرپور ساتھ دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر قسمت کی دیوی مہربان ہے، اس مرتبہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم سے کہا تھا کہ ٹیم کو مشکل سے نکالنے کیلئے لمبی پارٹنرشپ لگانی ہوگی، دونوں نے طے کیا تھا کہ رنز بنانے کیلئے زیادہ دیر کریز پر رکنا ضروری ہے۔

کپتان نے کہا کہ پارٹنرشپ کے دوران فواد کے ساتھ سیشن بائی سیشن اپنے اہداف مقرر کیے، فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں، وہ زبردست کھیل پیش کررہے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں جس طرح فواد عالم کھیلتے ہیں، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے، فواد عالم کو بیٹنگ کے دوران کریمپس پڑے ہیں، ٹیم ڈاکٹر اور فزیو ان کا ٹریٹمنٹ کررہے ہیں، فواد عالم کل بیٹنگ کے لیے میدان میں آئیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اگلے برس اپنی کزن…

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے بتایا کہ پہلی اننگز میں 300 سے 350 رنز بنانا ہمارا ہدف ہے، محمد رضوان اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں، امید ہے ہم دوسرے روز ہدف حاصل کرلیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں انفرادی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے محنت کررہا ہوں، خوشی ہے کہ محنت کا پھل مل رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.