بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد عالم شاہد آفریدی کے شکرگزار

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے شاندار سنچری پر شاہد آفریدی کی حوصلہ افزائی اور تعریفی ٹوئٹ پر ان کا شکریہ ادا کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی کرکٹر فواد عالم کو دوسروں کیلئے بہترین مثال قرار دے دیا۔

شاہد آفریدی نے گزشتہ روز فواد عالم کی سنچری پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ صبر اور تحمل مزاجی کا سفر فواد عالم نے خوب طے کیا، فواد نے ہمیشہ اپنے بلّے سے ناقدین کے منہ بند کروائے۔

جواب میں فواد عالم نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی حوصلہ افزائی اور تعریف کا بہت شکریہ شاہد بھائی۔‘

جمیکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے شاندار سنچری اسکور کرنے والے فواد عالم کی ہر جانب تعریفیں ہیں۔

فواد عالم نے یہ بھی کہا کہ یہ آپ ہی ہیں جنہوں نے ہمارے لیے ایک ہدف رکھ دیا ہے، حوصلہ افزائی کیلئے ہمیشہ آپ کا ساتھ درکار ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.