حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے کہا کہ فواد صاحب، عمران صاحب کا سیاہ دور اور گھٹن عوام بھولنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین، صحافیوں اور ناقدین کیخلاف جھوٹے مقدمات پرمعافی مانگی جائے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فواد صاحب، اب یہ مظلومیت اور استعفیٰ کارڈ بھی نئے سفر کو نہیں روک سکیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کے امپورٹیڈ ترجمانوں، مشیروں نے گھر واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عوام کو لوٹ کر، بھوکا اور غریب کر کے امپورٹیڈ مشیر امریکا جانے کی تیاری میں ہیں۔
Comments are closed.