وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدیم ہاشمی کے اشعار ٹوئٹ کردیے۔
وفاقی وزیر نے لکھا ’مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے، میں سر بکف ہوں لڑادیے کسی بلا سے مجھے‘۔
ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے اس پر وزیر اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب شعر پڑھنے سے بندہ انقلابی نہیں بن جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انقلابی بننے کے لیے کردار بنانا اور دکھانا پڑتا ہے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ایک ریاستی رٹ باقی تھی، آج خفیہ معاہدے پر وہ بھی ’اناللّٰہ و انا الیہ رجعون‘۔
Comments are closed.