وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے بلوچستان کے علاقے گچک میں آئی ای ڈی دھماکے پر اظہار مذمت کیا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے کیپٹن کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کیپٹن کاشف کے درجات بلند فرمائے اور زخمی اہلکاروں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
Comments are closed.