لندن کے آرٹسٹوں نے ایسا ڈیزائن تخلیق کیا ہے جسے دیکھ کر فریب نظر کا گمان ہوتا ہے، اس کا اصل ڈھانچہ معلوم نہیں ہوپاتا کہ کیا ہے۔
ویڈیو میں ایک اسٹیل کے سیاہ فریم کو دیکھا جاسکتا جسے اس طرح بنایا گیا ہے کہ مختلف زاویوں سے دیکھنے پر اس کی حیئت تبدیل ہوجاتی ہے۔
کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘اسکوائرنگ دی سرکل’ ایک لٹکا ہوا فریم ہے جو جادوئی فریب نظر رکھتا ہے۔
یہ فن پارہ ‘ٹرائیکا لندن’ کا نام استعمال کرنے والے تین آرٹسٹوں نے تخلیق کیا ہے۔
مختلف زاویوں سے دیکھنے پر بھی پتا نہیں چل پاتا کہ اس کا اصل ڈیزائن کیا ہے، کیا یہ مربع (اسکوائر)، یا گول۔
واضح رہے کہ ‘اسکوائرنگ دی سرکل’ جیومیٹری کا ایک سوال ہے جس میں دائرے کے رقبے سے اسکوائر نقشہ تیار کرنا ہوتا ہے۔
Comments are closed.