یورپی ملک فن لینڈ، اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس سے پہلے منگل (4 اپریل 2023) کو نیٹو کا 31واں رکن بن جائے گا۔
اس بات کا اعلان نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے یورپین وزرائے خارجہ کے کل شروع ہونے والے اجلاس سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنی گفتگو میں نیٹو سیکٹری جنرل نے فن لینڈ کے آنے والے الحاق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ "یہ فن لینڈ کی سلامتی، نورڈک سیکیورٹی اور مجموعی طور پر نیٹو کے لیے ایک اچھا دن ہو گا”۔
وزرائے خارجہ کی اس میٹنگ میں بھی نیٹو اتحادی روس کی یوکرین کے خلاف غیر قانونی جنگ کے موضوع پر بات کریں گے۔
توقع کی جاتی ہے کہ وہ امداد کے ایک کئی سالہ پروگرام کو تیار کرنے پر کام شروع کرنے پر رضامند ہوں گے۔
اس کے علاوہ وہ جنوب سے درپیش خطرات اور چیلنجز، دفاعی سرمایہ کاری میں اضافے کی اہمیت اور روس کے ساتھ چین کی بڑھتی ہوئی صف بندی پر بھی بات کریں گے۔
اس اجلاس میں نیٹو کے انڈو پیسیفک پارٹنرز اور یورپی یونین بھی یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے عالمی نتائج پر بحث کے لیے شامل ہوں گے۔
Comments are closed.