بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک نوجوان فنکار نے اپنی تخلیقی صلاحیت سے ایک بزرگ پتھارے والے کا دن خوشگوار بنادیا۔
بنگلورو سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بزرگ پتھارے والے کو آلو بوندا بنانے میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی دوران وہاں ایک نوجوان فنکار آتا ہے اور پتھارے والے سے آلو بوندا خرید کر وہیں پاس میں بیٹھ کر کھانے لگتا ہے اور ساتھ ہی اپنے پاس موجود ٹیب پر بزرگ پتھارے والے کی تصویر بنانے لگتا ہے۔
نوجوان فنکار تصویر مکمل ہونے پر بزرگ کو دکھاتا ہے تو وہ اپنی تصویر دیکھ کر بہت خوش اور حیران نظر آتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.