پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

فل کورٹ ریفرنس لینے کے سوال پر چیف جسٹس نے کیا کہا؟

جیو نیوز نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال سے سوال کیا کہ کیا آپ فل کورٹ ریفرنس لے رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا اور فیصلہ نہیں کیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے  مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا آج والا ریفرنس کافی نہیں ہے؟ ایک ہی شخص کو سن سن کر بور ہو جائیں گے۔ 

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سوال کیا گیا کہ کیا چیف جسٹس کو فل کورٹ ریفرنس دیا جا رہا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم بھی انتظار کر رہے ہیں جیسے پتہ چلے گا بتا دیں گے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ ویسے انہوں نے آج تقریر میں تو کہا ہے کہ شاید یہ ان کا آخری خطاب ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کا کہنا ہے کہ فروری 2023ء میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، شدید تنقید کے باوجود میں نے اس سال صرف ایک از خود نوٹس لیا۔

ذرائع کے مطابق عدالتی روایت کے مطابق جمعرات کو نامزد چیف جسٹس تمام ججز کو عشائیہ دیں گے۔

واضح رہے کہ عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا تھا کہ بطور چیف جسٹس آخری بار نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کر رہا ہوں، گزشتہ سال اس تقریب میں عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی تھی، ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.