جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فل سمنز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

کراچی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر فل سمنز کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ 

فل سمنز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں کراچی کنگز کے ڈگ آؤٹ میں نظر آئیں گے۔ 

پی ایس ایل فرنچائز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے فل سمنز کی کوچنگ اسٹاف میں شمولیت سے متعلق بتایا۔ 

واضح رہے کہ فل سمنز ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ 

سمنز کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے 2016 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔

انکی کوچنگ میں آئرلینڈ نے 2011 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ اور 2015 کے ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.