فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کل فل اینٹی کورٹ بینچ نے فل کورٹ کی ڈیمانڈ کی، مریم نواز نے سپریم کورٹ پر کل گالم گلوچ بھی کی اور الزام تراشی بھی کی، سپریم کورٹ توہینِ عدالت پر ان تمام سیاستدانوں کے خلاف نوٹس لے۔
تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہم اس صوبائی اسمبلی کے ممبران ہیں، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، ن لیگ کے غنڈے اور بدمعاش اپنے آپ کو نام نہاد پارلیمنٹیرینز کہتے ہیں، نواز شریف اور مریم صفدر نے اپنے پالتو لوگوں کو عدلیہ کے خلاف لانچ کیا ہوا ہے۔
فیاض چوہان نے کہا کہ فضل الرحمٰن اور اسلم بھوتانی جیسے لوگوں کا پنجاب اسمبلی سے کیا لینا دینا، یہ سب غیر آئینی بد معاشی کر رہے ہیں، اپنی اوقات دکھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے سپریم کورٹ کے خلاف بات کی جس کے خلاف اب تک نوٹس نہیں لیا گیا، ہم عزت سے گلا شکوہ بھی کریں تو الیکشن کمیشن نوٹس لے لیتا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے کسی جج کی ذات پر تنقید کبھی نہیں کی۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات پر 300 صفحات کی کتاب لکھ سکتا ہوں جس میں الیکش کمیشن کی زیادتیاں ہوں گی۔
Comments are closed.