فلپائن کے شمالی حصے میں واقع جزیرے لوزون میں رات گئے زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فلپائن کے شمالی حصے میں رات گئے آنے والے زلزے کی شدت 6 اعشاریہ 4 تھی۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ فلپائن کے جزیرے لوزون میں یہ زلزلہ 40 کلو میٹر زیرِ زمین گہرائی میں آیا ہے۔
فلپائنی حکام کے مطابق زلزلے کی شدت سے ایک اسپتال اور متعدد گرجا گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
اسکول کی عمارت اور میئر کے دفتر میں دراڑیں پڑنے پر انہیں سیل کر دیا گیا ہے۔
فلپائن میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
Comments are closed.