- مصنف, جوئل گوئنٹو
- عہدہ, بی بی سی نیوز
- 2 گھنٹے قبل
دنیا بھر میں موسم گرما کی سختی کا ذکر ہو رہا ہے لیکن فلپائن میں شدید درجہ حرارت کی وجہ سے ایک بڑا ڈیم جزوی طور پر خشک ہو گیا ہے جس کے باعث تقریباً 300 سال پرانے شہر کے کھنڈرات دوبارہ نظر آنے لگے ہیں۔پنتابنگن نامی یہ شہر سنہ 1970 کی دہائی میں آبی ذخائر کی تعمیر کے نتیجے میں ڈوب گیا تھا لیکن کبھی کبھی انتہائی خشک اور گرم مواقع پر یہ شہر پانی سے باہر نظر آتا ہے۔اس بار یہ قصبہ ایک بار پھر نظر آنے لگا ہے جب تقریباً نصف ملک خشک سالی کا شکار ہے اور بعض مقامات پر تو درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈز تک پہنچ گیا ہے۔ملک کے ڈیموں کا نظام دیکھلے والی ریاستی ایجنسی کے انجینئر مارلون پالادین نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ڈیم کی تعمیر کے بعد یہ قصبہ اب تک سب سے طویل عرصے تک پانی کے اوپر نظر آ رہا ہے۔
شدید گرمی نے لاکھوں لوگوں کی روزمرہ زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ سکول کئی دنوں سے بند ہیں جبکہ دفتری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ریاست کے زیرِ انتظام موسمیاتی بیورو پگاسا کے ماہر موسمیات بینیسن ایسٹاریجا نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں بھی یہ معمول سے زیادہ گرم ہو سکتا ہے۔،تصویر کا ذریعہGetty Images
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.