پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

فلپائن: نقل کی عادت سے تنگ استاد نے بچوں کو ٹوپیاں پہنا دیں

فلپائنی استاد نے بچوں کو نقل سے تنگ آکر انہیں روکنے کے لیے انوکھی تکنیک متعارف کروائی تو اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر کالج امتحان سے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو فلپائن کے شہر لیگازپی میں کالج کے طلباء کی ہے۔

استاد بچوں کی نقل کرنے کی عادت سے تنگ آگئے اور انہوں  نے نقل سے روکنے کے لیے کمرۂ امتحان میں موجود تمام طلباء کو ’ اینٹی چیٹنگ ٹوپیاں‘ پہنا دی تاکہ وہ اپنے ساتھی طلباء کی کاپی میں جھانک نہ سکیں۔

پروفیسر ’مری جوئے مینڈن اورٹیز‘ کے مطابق یہ آئیڈیا واقعی مؤثر اور دلچسپ تھا۔ جس میں طلباء نے بھی خوب تعاون کیا اور اپنی ٹوپیاں خود ردی پیپر سے تیار کرکے لائے تھے۔

پروفیسر مری جوئے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے کچھ ہی دنوں میں ہزاروں لائکس اور صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

پروفیسر کا کہنا ہے کہ یہ آئیڈیا کافی فائدہ مند رہا اور رواں سال نقل کی شرح بھی کم رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.