
فلپائن میں سمندری طوفان نلگائی کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائڈنگ کے مختلف واقعات میں اب تک 72 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق سمندری طوفان کے باعث صرف جنوبی صوبے میگئن داناؤ میں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو چکی ہے جبکہ سلطان قدرت اور جنوبی کٹابٹو میں 2-2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور باقی تمام ہلاکتیں وسایاس ریجن سے رپورٹ ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے باعث مشرقی صوبے کیٹان ڈوئنس میں کئی مقامات پر لینڈسلائڈنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
دفتر شہری دفاع کا کہناہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 7 ہزار سے زائد افراد کو نکالا جاچکا ہے جبکہ سیلاب،لینڈسلائیڈنگ سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں.
Comments are closed.