فلوٹ فیسٹول پوری دنیا میں ہوتے ہیں لیکن جس مخصوص اور پیچیدہ قسم کا یہ فیسٹول جاپان میں ہوتا وہ بمشکل کہیں اور ہوتا ہو، جاپان میں روشنیوں سے مزین آرٹ ورک کے منفرد شاہکار سڑکوں پر پریڈ کرتے ہیں۔
جہاں تک اس کی ڈیزائننگ اور رنگوں کی تخلیق اور پھر اس میں آنکھوں کو بھا جانے والی روشنی تو آسمان کو بھی روشن کر دیتی ہے اور جاپانیوں سے بہتر یہ کام کوئی اور نہیں کرسکتا۔
ان فلوٹ کا سائز خاصا متاثر کن ہوتا ہے۔ اس کی پیچیدہ ڈیزائن دراصل جاپانی تاریخ، ادب اور ثقافت کی عکاس ہے۔
اس حوالے سے جاپان کے شہر نوشیرو میں ہونے والا تینکو نو فویاجو فیسٹول ریکارڈ قائم کرنے والا عظیم الجثہ فلوٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔
ان ہی وجوہات کی بنا پر کہا جاتا ہے کہ اگر ان فلوٹس کو دیکھنے جانا ہو تو جاپان غالباً سب سے بہتر جگہ ہے۔
واضح رہے کہ ماہ اگست کے اوائل میں تینکو نو فویاجو فیسٹویل (لینٹرن کاسل ان دی اسکائی) نوشیرو شہر میں ہوا۔ یہ میلہ دراصل 2013 دوبارہ شروع ہوا ہے، لیکن ان کی جاپان میں تاریخ لگ بھگ ایک صدی پرانی ہے اور ٹیمپو عہد میں ناگویا کاسل جیسا لینٹرن فلوٹ ساری رات شہر میں گشت کیا کرتا تھا۔
Comments are closed.