امریکی ریاست فلوریڈا میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، ساحلی شہر فورٹ لاڈرڈیل کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔
فلوریڈا میں موسلادھار بارشوں کے سبب 400 پروازیں منسوخ ہوگئیں، جبکہ شہر میں ہوائی اڈہ اور اسکول جمعے تک بند کردیے گئے ہیں۔
ریاست میں ہنگامی صورتحال کا نافذ کردی گئی ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں سے نکالا جا رہا ہے۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق فورٹ لاڈرڈیل میں 24 گھنٹوں کے دوران 635 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو اب تک کی ہزار سالہ بارشوں میں سے ایک ہے۔
اس کے علاوہ میامی میں بھی پچھلے کئی دنوں میں 20 انچ تک بارش ہوچکی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں طویل خشک سالی کے ساتھ طوفانوں کی بڑھتی تعداد اور شدت موسمیاتی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہے۔
Comments are closed.