امرکی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں دوران نماز مسلم طلبہ سے ناروا سلوک پر خاتون ٹیچر کو برطرف کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیچر نے مسلم طلبہ کی نماز کے دوران شور کیا اور جسمانی اذیت کی بھی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق موبائل فون کے ذریعے واقعے کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
اسکول انتظامیہ نے نسل پرستانہ رویے پر ٹیچر کو فوری طور پر برطرف کر دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.