بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فلوریڈا میں سمندری طوفان کے بعد بیکٹیریا انفیکشن کیسز میں اضافہ، چار افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں گزشتہ ماہ آنے والےطاقتور طوفان ایان (IAN) کے بعد گوشت کھانے والے بیکٹیریا سے ہونے والےخطرناک انفیکشن کے کیسز سامنے آنے لگے۔

فلوریڈا میں گوشت کھانے والے بیکٹیریا (Flash eating bacteria) سے ہونے والے انفیکشن سے اب تک 4 اموات ہوچکی ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی لی کاؤنٹی جہاں 28 ستمبر کو درجہ 4 کا طوفان ٹکرایا تھا، اس کے بعد سے اب تک 29 افراد اس بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

گوشت کھانے والا یہ بیکٹیریا سیلاب یا جمع ہونے والے پانی میں پیدا ہوتا ہے اور جسم پر لگنے والے کٹ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.