امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بعد دیگر اسلامی ممالک بھی اسرائیل کے نشانے پر ہوں گے۔
تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں فلسطین پر ظلم و جبر کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کے ساتھ ہے، اسلامی دنیا کو دعوت دی کہ غزہ کے لوگوں کا ساتھ دو۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگی سن لیں، اسٹیبلشمنٹ اور امریکا آپ کو نہیں جتوا سکتے، عوام کو آٹا سونے کی قیمت پر مل رہا ہے، 8 فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری خود کو عوام کے سامنے پیش کریں، میں خود کو احتساب کے لیے عوام کے سامنے پیش کرتا ہوں۔
Comments are closed.