امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسرائیل 50 سال سے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، فلسطین کی لڑائی حق اور باطل کی لڑائی ہے۔
کراچی میں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مظاہرین سے خطاب کیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم نے اس لڑائی پر دو ریاستوں کے درمیان لڑائی کا بیان دیا، یہ دو ریاستوں کی لڑائی نہیں ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچیس کروڑ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ یکجہتی فلسطین منائے گی۔
Comments are closed.