فلسطین میں تاریخ کی زبردست برف باری ہوئی ہے، جس نے مقدس شہر کے مشہور سنہری گنبد کو برف سے ڈھک دیا ہے۔
فلسطین کے متعدد شہروں میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ بیت المقدس، رام اللہ، نابلس ، بیت الحم اور الخلیل میں برفباری کے بعد ان علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے.
برف باری کی خوب صورت تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جن میں برفباری ہوتے دیکھی جا سکتی ہے۔
بیت المقدس میں سردی کی شدید لہر اور برفباری کے باعث شہری زندگی متاثر ہوگئی ہے جبکہ اسکول، تجارتی ادارے اور بینک بند ہوگئے ۔
Comments are closed.