فلسطین کے صدر محمود عباس نے 15 برس کے دوران ہونے والے اولین پارلیمانی انتخابات انعقاد سے کچھ وقت پہلے ہی ملتوی کردیے۔ حماس نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے اعلان کیا کہ ملک میں 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز فورم کے انتخابات کو آئندہ اطلاع تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تک انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی عوام کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
Comments are closed.