حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطین کے سابق نائب وزیراعظم ناصر الدین الشعیر فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئے۔
مغربی کنارے کے علاقے نابلوس میں ناصر الدین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔
ناصرالدین نابلوس کی نَجاہ یونیورسٹی میں لیکچرار ہیں، فائرنگ کے بعد انہوں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال لایا گیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے سیکیورٹی فورسز کو حملے کی تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.