وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں نے فہم و فراست کا ثبوت دیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں فلسطین سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا فلسطین سے متعلق قرارداد پر اتفاق ریکارڈ کا حصہ ہے، اس پر سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں منظور کی گئی متفقہ قرارداد جنرل اسمبلی اجلاس میں پیش کی، ہمیں غزہ پر سیزفائر حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا پر کہا کہ اس انخلا کے بعد پیدا ہونے والا خلا 90 کی دہائی میں واپس لے جاسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے اڈوں کو امریکا کو دینے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کے ہوتے کوئی امریکی اڈا پاکستان میں نہیں بنے گا۔
Comments are closed.