فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ حج کی ادائیگی کیلئے آج جدہ پہنچ گئے ہیں۔
شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر فلسطینی وزیراعظم کا استقبال جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللّٰہ بن جلاوی نے کیا۔
آج سے بیت اللّٰہ شریف میں مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، 8 ذی الحج کو حجاج کرام منیٰ کا سفر کریں گے۔
کورونا وبا کی وجہ سے لگنے والی پابندیاں ختم ہونے کے بعد رواں برس 20 لاکھ کے قریب مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.