جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی میں تاخیر

فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا عمل اب تاخیر کے بعد جمعے سے شروع ہوگا۔

اسرائیلی مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا ہے کہ ہمارے مغویوں کی رہائی کے لیے بات چیت ہر وقت آگے بڑھ رہی ہے، رہائی اصل معاہدے پر دستخط کے بعد شروع ہوگی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا فوج نہیں رکے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں جبکہ موساد کے سربراہ کو تمام مغویوں کے ناموں کے ساتھ اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابھی تک حماس نے مغویوں کی مکمل فہرست فراہم نہیں کی ہے، صرف ان مغویوں کے نام دیے ہیں جنہیں پہلے رہا کیا جائے گا، مغویوں کے اہلخانہ کو رہائی جمعے تک ملتوی ہونے کا میڈیا کے ذریعے بتادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلےاسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ عارضی جنگ بندی جمعرات سے شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.