فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلسطینی صحافی نے انسٹااسٹوری شیئر کی۔
ان کی انسٹا اسٹوری کے مطابق فلسطینی صحافی 17.3 ملین فالوورز کے ساتھ مقبولیت کی دوڑ میں آگے نکل گئے ہیں جبکہ امریکی صدر 17.2 ملین فالوورز کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔
انسٹا اسٹوری میں شیئر کئے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق معلوم ہوتا ہے کہ فلسطینی صحافی کی شیئر کردہ پوسٹس کی تعداد 2332 ہے جبکہ امریکی صدر 2383 پوسٹس کے ساتھ صحافی کے مقابلے زیادہ متحرک ہیں۔
واضح رہے صحافی معتز عزیزہ نے رواں سال جی کیو مشرق وسطیٰ کے’مین آف دی ایئر‘ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
معتز عزیزہ فلسطینی فوٹوگرافر جرنلسٹ ہیں، جو پوسٹ گریجویٹ ہونے کے باوجود غزہ کی جنگی صورتحال کے باعث بے روزگاری کی بلند شرح سے دوچار ہیں۔ انہیں اسرائیل و حماس کے مابین جاری تنازع کی کوریج کے لیے مقبولیت حاصل ہوئی۔
Comments are closed.