جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فلسطینی بچی اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ گھر دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد اپنے گھر لوٹ کر آنے والی فلسطینی بچی بمباری سے تباہ شدہ گھر دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔

فلسطینی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے مظلوم بچی کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کئی ہفتوں بعد فلسطینی بچے جب اپنے گھر واپس لوٹے تو انہوں نے اسے بالکل تباہ شدہ حالت میں پایا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کم عمر…

آج غزہ میں عارضی جنگ بندی کا چھٹا اور آخری روز ہے، القسام بریگیڈ نے دو روسی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، رہائی روس کی درخواست پر کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی میں توسیع کے لیے حماس رضا مند ہے، قطر اور امریکا کو اسرائیل سے بھی رضا مندی ملنے کی قوی امید ہے۔

معاہدے کے تحت آج 10 اسرائیلی یر غمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، فلسطینی سماجی کارکن احد تمیمی کی رہائی کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.