انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا اسرائیل سے مطالبہ کردیا۔
ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ معصوموں کا بچپن مت چھینو، تعصب اور تشدد بند کرو، فلسطینی بچوں کو تحفظ فراہم کرو۔
7 سال کی عمر سے اپنی صحافت سے دنیا بھر میں دھوم مچانے والی بہادر فلسطینی لڑکی جَنّیٰ جہاد کی کہانی ایمنسٹی کی نئی مہم کا حصہ بن گئی۔
اپنی ویڈیوز کے ذریعے جَنّیٰ جہاد نے دنیا کو اسرائیلی فوج کے مظالم کا حقیقی چہرہ دکھایا۔
رپورٹنگ سے روکنے کے لیے اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں، کیمرا توڑ دیا، لیکن ننھی فلسطینی لڑکی اپنے عزم پر ڈٹی رہی۔
جَنّیٰ جیسے ہزاروں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایمنسٹی نے دنیا بھر سے لوگوں کو اسرائیل کے خلاف احتجاجی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔
Comments are closed.