یورپین یونین نے فلسطین میں انتخابات کی منسوخی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز فلسطین کے صدر محمود عباس نے یہ کہہ کر انتخابات کی منسوخی کا اعلان کیا کہ ‘جب تک یروشلم کو فلسطین کا حصہ بنانے کی ضمانت نہیں دی جاتی وہ انتخابات نہیں کرائیں گے’ ۔
اس حوالے سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں انہوں نے کہا کہ انہیں 22 مئی کے طے شدہ صدارتی بشمول قانون ساز کونسل کے الیکشن کی منسوخی پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپین یونین نے ہمیشہ شفاف اور تمام فلسطینیوں کی شمولیت کے حامل انتخابات کی تائید کی ہے۔ ہم اس بات کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے کہ فلسطینی انتخابی عمل کے تمام فریق مل بیٹھیں اور کسی تاخیر کے بغیر نئی تاریخ کا تعین کیا جائے۔
Comments are closed.