فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے طوفان الاقصیٰ مارچ سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ پاکستانیوں کا فلسطینیوں اور قبلہ اول سے نظریاتی تعلق ہے، عالمی تنازعات میں پاکستان کے مؤقف کو اہمیت حاصل ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ اسلام کے فرزند ہیں، برصغیر کے مسلمانوں نے انگریز کا مقابلہ کیا اور آزادی حاصل کی، افغانستان نے بھی جہاد کرکے عالمی استعمار سے آزادی حاصل کی، فلسطینی و کشمیری آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس نے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں ہزاروں شہداء پیش کرکے عالم اسلام کی جنگ لڑی ہے، اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔
Comments are closed.