جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فلسطینیوں کی امداد کے لیے سو ملین یورو دیں گے، فرانس

فرانس کے صدر ایمونیل میکرون نے کہا ہے کہ غزہ میں بہت جلد انسانی ہمدردی کا وقفہ ہونا چاہیے۔

پیرس میں غزہ امدادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ میں جنگ بندی پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ناگزیر ہے اور یہ ایک فوری ضرورت ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے اس موقع پر فلسطینیوں کےلیے مزید امداد کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ انکا ملک فلسطینیوں کےلیے امداد 20 ملین یورو سے بڑھا کر 100 ملین یورو کر دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.