فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم اور ناانصافیوں کے تسلسل پر عالمی برادری کی خاموشی موجودہ حالات کی وجہ ہے، فلسطینی عوام کے لیے انصاف، آزادی اور عالمی قوانین کا مکمل نفاذ وقت کی ضرورت ہے۔
حالیہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روزانہ کی اشتعال انگیزیوں، حملوں اور یہودی آبادکاری کے نتائج سے بارہا آگاہ کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو حق خودارادیت اور ان کی ریاست نہ دینے کے نتائج سے بار بار خبردار کیا۔
فلسطینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل دہشتگردی، مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر چھاپوں کے نتائج سے بھی خبردار کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں امن کی ضمانت فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنا ہے، فلسطینی عوام کی آزادی، خودمختاری کو تسلیم کرنا ہی امن کی ضمانت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنا خطے میں امن تباہ کرنے کا سبب بنا، دہرا معیار، اسرائیلی فوج کا نسل پرستانہ طرز عمل موجودہ صورتحال کا سبب ہے۔
Comments are closed.