سماجی شخصیات ناصر عباس تارڑ اور ان کے بھائی ظفر اقبال تارڑ کی دعوت پر فلاحی ادارے اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب 25 اگست کو پیرس پہنچ رہے ہیں۔
وطن عزیز میں وسیع البنیاد رفاعی منصوبوں کو رواں دواں رکھنے اور مکمل ثمرات مستحق عوام تک پہچانے میں مصروف معروف سماجی شخصیات تارڑ برادران کی جانب سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 25 اگست کو پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مستحق عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منعقدہ اس فنڈ ریزنگ تقریب میں اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
واضع رہے کہ تارڑ برادران نے اوورسیز منڈی بہاولدین اسپتال کے علاوہ دیگر رفاعی منصوبوں کے لئے گذشتہ دونوں کروڑوں روپے مالیت کا کمرشل پلازہ عطیہ کیا تھا۔
اس ے علاوہ اب تک ان کے دنیا بھر میں مقیم ہزاروں رفقا رفاعی تعمیراتی کاموں کے لئے اربوں روپے عطیہ کر چکے ہیں۔
Comments are closed.