smiley lady thailand female phillipines ladies kills me makes me feel alive south asian singles toronto simple humble

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور کا کورونا سے انتقال

فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور فرزند کراچی کے سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیرِ علاج تھیں۔

پی ایم اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کررہی تھیں جبکہ ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں اب تک 53 لاکھ 53 ہزار سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 220 ڈاکٹر کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

دوسری جانب صوبہ سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.