وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ففتھ جنریشن وار اور ہائبرڈ وار فلسفہ نہیں، سامنے موجود حقیقت ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں تحریک لیبک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف آپریشن ہوتا ہے اور 3 گھنٹوں میں ہزاروں ٹوئٹ ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اصل اور جعلی خبر میں فرق تلاش کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی ایک جانب بھارت اور دوسری جانب افغانستان ہے، اپنے زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنا ہوتے ہیں.
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی لارہے ہیں۔
Comments are closed.