
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کے لانگ مارچ اور مارشل لاء سے متعلق بات کی گئی ہے۔
عمران خان آج اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ہمراہ اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کے سامنے عدالت میں پیش ہوئے۔
اس سے قبل عدالت میں داخل ہوتے ہوئے عمران خان نے اپنے گرد جمع صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ لانگ مارچ سے اگر مارشل لاء لگ گیا تو؟
اس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے لانگ مارچ کے وقت تو مارشل لاء نہیں لگا تھا۔
عدالت کے باہر عمران خان سے ایک صحافی نے بار بار سوال پوچھا کہ خان صاحب کیا آپ اسمبلی جائیں گے؟
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلی جانے کے سوال کے جواب سے گریز کیا اور عدالت میں داخل ہو گئے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔
Comments are closed.