وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔
ایک بیان میں شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ تو ہر جگہ سے مسترد ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج فضل الرحمان کا حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے پاس جانے کا مطلب ہے انہیں اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی سے خیر نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، فضل الرحمان اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھررہے ہیں، وہ ہر جگہ سے مسترد ہوچکے۔
شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ جب مارکیٹ میں ایک دفعہ کھوٹے سکے کا پتا چل جائے تو پھر وہ کہیں بھی نہیں چلتا۔
Comments are closed.